10 فروری 2015 - 08:20
یوم آزادی کے دن دشمنوں کو ہماری طاقت کا اندازہ ہو جائے گا: صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحاني' نے پوري قوم کو آزادي کي ريليوں ميں بھرپور طريقے سے شرکت کي دعوت ديتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ گيارہ فروري (22 بہمن) قومي جشن اور ملت ايران کا دن ہے اور ہم اپنے دشمنوں کو اپنی طاقت دیکھائیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحاني' نے پوري قوم کو آزادي کي ريليوں ميں بھرپور طريقے سے شرکت کي دعوت ديتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ گيارہ فروري (22 بہمن) قومي جشن اور ملت ايران کا دن ہے اور ہم اپنے دشمنوں کو اپنی طاقت دیکھائیں گے.

حجت الاسلام و المسلمين روحاني نے اسلامي انقلاب كي 36ويں كاميابي كي سالگرہ كي مباركباد پيش كرتے ہوئے اس دن كو ملكي اور بين الاقوامي سطح پر ايران كي كاميابي كا عظيم ترين دن قرار ديا.
انہوں نے كہا كہ گيارہ فروري وہ دن ہے جب ايراني قوم نے ظالمانہ اور سامراجي حكومت كو ہميشہ كے ليے لپيٹ دي اور ملك ميں ديني جمہوريت كي بنياد پر ايك قومي اور اسلامي حكومت قائم كي.
صدر مملكت نے كہا كہ اسلامي انقلاب كي سالگرہ كي ريليوں ميں شركت كا مطلب اسلامي انقلاب اور باني انقلاب امام خميني (رہ) كے راستے كو جاري ركھنا ہے.
انہوں نے كہا كہ ان ريليوں ميں جتني شركت زيادہ ہوگي، ايراني عوام كا اتحاد اتنا ہي زيادہ دنيا والوں پر ظاہر ہوگا.

.............

242